ضلع چنائو آفیسر نے پونچھ میں خواتین کے زیر اِنتظام پولنگ سٹیشنوں کی سہولیات کا معائینہ کیا

ضلع چنائو آفیسر نے پونچھ میں خواتین کے زیر اِنتظام پولنگ سٹیشنوں کی سہولیات کا معائینہ کیا

پونچھ//ضلع چنائو آفیسر وِکاس کنڈل نے سرنکوٹ، مینڈھر اور حویلی حلقوں میں گلابی رنگ کے پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نیڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر پنک پولنگ سٹیشن قرۃ العین کے ہمراہ حویلی میں ہائیر سیکنڈری سکول گرلز سرنکوٹ، ہائیر سیکنڈری سکول بوائز مینڈھر اور بال آشرم کا دورہ کیا۔ضلع چنائو آفیسر ( ڈِی اِی او)نے خواتین کے زیر انتظام گلابی پولنگ سٹیشنوں کا بھی معائینہ کیا۔ ان مقامات کا انتظام مکمل طور پر خواتین عملے کے ذریعے کیا جائے گا جو بنیادی طور پر خواتین رائے دہندگان کی خدمت کریں گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اس پہل کا مقصد اِنتخابی عمل میں خواتین کو بااختیار بنانا اور ایک آرام دہ اور جامع ووٹنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔دورے کے دوران اُنہوں نے تمام خواتین ٹیموں سے بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ 25؍ ستمبر 2024ء کو اِنتخابات کے دِن عملے کو گلابی لباس پہننے والی خواتین کا ہونا ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلابی لباس کا ضابطہ خواتین رائے دہندگان کے لئے خوش آئند ماحول پیدا کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ گلابی پولنگ سٹیشن صنفی مساوات کے تئیں ہمارے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔نوڈل آفیسر نے خواتین رائے دہندگان کے لئے ان سٹیشنوں کو مؤثر اور آرام دہ بنانے کی یقین دہانی کی اوراُنہوں نے مزید کہا کہ گلابی لباس میں تمام خواتین عملہ یکجہتی اور بااختیار بنانے کو فروغ دے گی۔