پولنگ پارٹیوں اور اِی وِی ایم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
ڈوڈہ//ضلع چنائو آفیسر ہرویندر سنگھ نے آج ضلع ڈوڈہ کے تین اَسمبلی حلقوں کے 534پولنگ سٹیشنوں کے لئے پولنگ پارٹیوں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔پولنگ ٹیمیں آج علی الصبح ڈِسٹرکٹ ٹریجریری آفس اور گورنمنٹ ڈِگری کالج سے ضلع بھر میں اَپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کے لئے روانہ کی گئیں۔ اِس موقعہ پر آر او اسمبلی 51 ۔بھدرواہ سنیل کمار، آر او اسمبلی حلقہ 52 ۔ڈوڈہ سنیل بھوٹیال اور آر او اسمبلی حلقہ 53 ۔ڈوڈہ ویسٹ بھی موجود تھا۔اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے3000 سے زائد ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ٹیمیں آج شام 5 بجے تک اَپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن پہنچ جائیں گی۔اِس ضلع میں تین لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ رائے دہندگان کے لئے ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے جامع اِنتظامات کئے ہیں۔ اِی وِی ایم کی سلامتی اور سا لمیت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں 12 انٹرمیڈیٹ سٹرانگ روم قائم کئے گئے ہیں۔ضلع چنائو آفیسر ہرویندر سنگھ نے منصفانہ اور شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔ اُنہوں نے ووٹنگ کو پُرامن اور آسانی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے جامع اقدامات پر روشنی ڈالی جو ڈوڈہ میں جمہوریت کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔