سری نگر//قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے لئے 8؍ اکتوبر کو طے شدہ ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں ضلع سری نگر کے آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے کائونٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق کامیابی سے اَنجام دیا گیا۔ ضلعی چُنائو آفیسر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی نگرانی میں ضلع سری نگر کے تمام 8؍ اسمبلی حلقوں کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ اِنتخابی اوبزروروںکی موجودگی میںکائونٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کا اِِنعقاد کیا گیا۔رینڈمائزیشن کے دوران ضلع سری نگر کے 8 اَسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے ایس کے آئی سی سی میں تعینات کاؤنٹنگ عملے کوکائونٹنگ ہال مختص کئے گئے تھے۔اِس موقعہ پر نامزد اَفسروں کو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ہر ایک کاؤنٹنگ سپروائزر ، کاؤنٹنگ اسسٹنٹس اور کاؤنٹنگ مائیکرواوبزروران کے متعلقہ کائونٹنگ ہالوں کو تفویض کیا گیا تھا۔کائونٹنگ عملے کی تیسری اور آخری رینڈمائزیشن کل صبح ہوگی جس میں ووٹوں کی گنتی کے لئے نامزد اَفسروں کو کائونٹنگ ٹیبل تفویض کئے جائیں گے۔کائونٹنگ عملے کی رینڈمائزیشن کو وقف سافٹ ویئر کے ذریعے سہولیت فراہم کی گئی تاکہ شفاف، آزادانہ اور اِنسانی مداخلت سے پاک اِنتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق رینڈمائزیشن کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈِی اِی او سری نگر میر امتیاز العزیز، نوڈل آفیسر اِی ٹی پی بی ایس سیّد مجدد اور ڈِسٹرکٹ الیکشن اَتھارٹی کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔
