سانبہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر سانبہ نے جموںوکشمیر یوٹی کی قانون ساز اسمبلی۔ 2024 کے آئندہ عام اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک جامع جائزہ میٹنگ طلب کیا۔ڈِی سی آفس سانبہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں تمام نامزد نوڈل افسران کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی ۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ہر آفیسر کے ساتھ ان کے مخصوص کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں گنتی کے انتظامات کی تیاری ، افرادی قوت کے انتظام ، امن و امان ، سیکورٹی پلاننگ ، ویلفیئر لاجسٹکس ، پولنگ عملے کی تربیت ، اخراجات کی نگرانی ، ایس وی ای ای پی اقدامات ، سائبر سیکورٹی ، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اور پوسٹل بیلٹ انتظامات سمیت مختلف اہم پہلوؤںپر پیش رفت کی اَپ ڈیٹس فراہم کی گئیں۔اُنہوںنے انتخابی عمل کو بہ آسانی اور مؤثر طریقے سے چلانے کو یقینی بنانے کے لئے ہموار کوآرڈی نیشن اور فعال اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور پولنگ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ بات چیت کے دوران نشاندہی کردہ کسی بھی چیلنج کو فوری طور پر حل کریں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھیں۔میٹنگ ضلع سانبہ میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کو یقینی بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔










