نیشنل ہائی وے۔444پروجیکٹ کی بروقت تکمیل ، برازلو پُل کی تعمیر کو ترجیح دینے اورتمام منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام اطہر عامر خان نے آج ضلع میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔اِن منصوبوں میں گوجر بکروال ہوسٹل، ماڈرن سلاٹر ہاؤس میر ہامہ میںمائیگرنٹوں کے لئے ٹرانزٹ رہائش اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔اُنہوں نے نیشنل ہائی وے۔ 444 کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران عمل آوری ایجنسیوں کے افسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہر منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لائیں اورنیشنل ہائی وے۔ 444 پروجیکٹ اور دیگر کام کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے برازلو پُل کی تعمیر کو ترجیح دینے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے ہمراہ ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، تحصیل دار اور دیگر اَفسران موجودتھے۔










