DC Kupwara kickstarts vaccination drive for 15-18 year age children at GHSS Khumriyal

ضلع ترقیاتی کپواڑہ میں 15برس سے 17برس تک کی عمر کے بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول خمریال میں منعقدہ ایک تقریب میں 15برس سے 17برس تک کی عمر کے بچوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم کا آغا زکیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر کلاروس غلام مصطفی ،پرنسپل جی ایچ ایس ایس ، تحصیلدار کپواڑہ ، بی ڈی او کلاروس ، نوڈل آٖیسر کووِڈ ویکسی نیشن اور دیگر متعلقین موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15برس سے 17برس تک کی عمر کے بچوں کو کو کووِڈ سے متعلق کسی بھی انفیکشن سے بچانے اور ان کی پڑھائی کو جاری رکھنے کے لئے ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے لگانے والے طلباء سے اپیل کی کہ وہ سفیر بنیں اور دوسرے بچوں کو بھی آگاہ کریں کہ وہ اَپنی حفاظت اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ٹیکے لگوائیں۔ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی طور پر کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) پر سختی سے عمل کریں اور جن لوگوں کو ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں ملی ہے وہ قریب ترین ٹیکہ کاری سینٹر میں جاکر خود کو ٹیکہ لگائیں۔اُنہوں نے کہا کہ سی اے بی اور ویکسین ہی مہلک کووِڈ۔19 اور اس کی نئی قسم اومی کرون سے بچنے کے لئے واحد ذریعہ ہیں۔اِس موقعہ پر ہیلتھ ورکروں کی جانب سے کثیر تعداد میں طلباء کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔