ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے تحت شالہ بُگ میں عوامی مسائل کا اَزالہ کیا

گاندربل/ /ضلع ترقیاتی کمشنرگاندربل شیامبیر نے آج پنچایت گھر شالہ بُگ میں ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی اوراُنہوں نے عوامی مسائل اور مطالبات سننے کے لئے ان سے اِستفساری گفتگو کی۔اِس پروگرام میں وائس چیئرپرسن ڈی سی سی گاندربل بلال احمد، ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی جس کا مقصد لوگوں کو اَپنے مسائل اور مطالبات کو براہ راست حکام تک پہنچانے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔دوران تقریب پیش کئے گئے اہم مسائل میں سڑکوں کی ترقی، سٹریٹ لائٹس، آبپاشی نہروں کی ڈریجنگ، اے ٹی ایم کی سہولیت، پی ایچ سی کچن میں ٹرانسفارمر کی تنصیب، گرلز ہائی سکول شالہ بُگ میں کھیل میدان کی ترقی اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں مسائل بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائزمطالبات کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا تاکہ ان کے فوری اَزالے کئے جاسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتہ وار بلاک دیوس اور بیک ٹو وِلیج پروگراموں کے دوران اُٹھائے گئے مسائل کو مالی برس 2024-25 ء کے لئے منصوبہ تیار کرنے میں ترجیح دی جائے گی۔ مزید برآںاُنہوںنے ضلع میں پانی کی فراہمی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جل جیون مشن پلان کی منظوری کا اعلان کیا۔اُنہوں نے گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے بارے خدشات دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا کام آؤٹ سورس کیا گیا ہے اورشہریوں پر زور دیا کہ وہ فراہم کی جانے والی خدمات کے لئے ماہانہ بنیادوں پر یوزچارجز اَدا کریں۔نائب چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے شالہ بُگ پنچایت میں ضلع انتظامیہ کی فعال کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کا بھی اعتراف کیا اور شالہ بُگ کو ایک ترقی یافتہ اورخوشحال پنچایت میں تبدیل کرنے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پر موجود افسران میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، ڈسٹرکٹ لیڈ بینک اور دیگر ضلعی اَفسران و ملازمین موجود تھے۔