گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے وی سی روم میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں میونسپل کونسل گاندربل کے میونسپل علاقوں کی ممکنہ حد بندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ کے آغاز میں مختلف چیلنجوںبشمول قصبے کی آبادی کا سروے، میونسپل کونسل گاندربل میں نئے علاقوں کو شامل کرنے کی تجاویز اور میونسپلٹی میں شمولیت کے لئے تجاویز اور اعتراضات کی دعوت اور نئے وارڈوں کی تشکیل اور میونسپل حدود کے تحت نئے علاقوں کی شمولیت پر اثر انداز ہونے والے دیگر معیارات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای او میونسپل کونسل گاندربل نے جانکاری دی کہ اس وقت گاندربل میونسپل کونسل 17 وارڈوں پر مشتمل ہے اور ایس او 97 بتاریخ 14؍فروری2024 ء کو نئے علاقوں کو شامل کرنے کے معیار کو واضح کیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی کہ میونسپل کونسل گاندربل میں گھر گھر جا کر مردم شماری کی تصدیق کرکے شہر میں اَصل آبادی کی تصدیق کے لئے تھرڈ پارٹی تصدیق کی جائے، نئے علاقوں کو شہر میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی جائے اور نئے علاقوں کی تشکیل و شمولیت کے لئے تجاویز طلب کی جائیں تاکہ اسے منظوری کے لئے مناسب سطح پر لیا جاسکےمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اِی او میونسپل کونسل گاندربل، تحصیل دار گاندربل اور دیگر متعلقہ وارڈ افسروں نے شرکت کی۔










