گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکرٹریٹ گاندربل میں جل شکتی سیکٹرکے تحت ہونے والے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے مختلف سکیموں بشمول بی ٹو وی ، جے کے ایم ، لنگشنگ سکیم اور ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی نے میٹنگ کو ضلع میں جاری منصوبوں اور کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں ضلع کیپکس کے تحت منظور شدہ کاموں کی ٹینڈرنگ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ایگزیکٹیو اِنجینئر نے کہا کہ اِن کاموں کی ٹینڈرنگ جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے جے اِی کو ہدایت دی کہ کاموں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ہدف میں آنے والے علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی کے لئے تمام کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔میٹنگ میں ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکی کے علاوہ محکمہ اے اِی اِیز ، اے اِیز اور جے ایز نے شرکت کی۔










