ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں عید میلاد النبیؐ کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ عقیدت مندوں کو پینے کا صاف پانی ، صفائی ستھرائی ، طبی سہولیات ،ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولیات اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی جیسی تمام ضروری سہولیات فراہم کریں۔اُنہوں نے اے ڈی ، ایف سی ایس اینڈ سی اے سے کہا کہ وہ لوگوں کو راشن کا مناسب کوٹا فراہم کریں ۔اُنہوں نے ای او میونسپلٹی سے کہا کہ وہ ایام متبرکہ میں زیارت گاہوں او راس کے اردگرد مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے ٹریفک اِنتظامات کریں اور ایام متبرکہ میں ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات اور روٹ پلان کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ محکمہ صحت سے کہا گیا کہ وہ ادویات ، ڈاکٹروں اور ایمبولنس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے لائن ڈیپارٹمنٹوں کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی پر زو ردیا۔میٹنگ میں ایس پی گاندربل نکھل بور کر، اے ڈی سی گاندربل فاروق احمد بابا، سی ایم او گاندربل ، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔