گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی سہ ماہی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سال 2021-22ء کے لئے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ڈسٹرکٹ کیپکس پلان کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیااورآج یہاں منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آئندہ مالی سال 2022-23ء کے لئے ڈسٹرکٹ کیپکس پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ابتداً ، اے سی ڈی گاندربل نے منریگا کے تحت رواں مالی برس کے دوران حاصل کی گئی پیش رفت پر روشنی دالی ۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو آئندہ مالی برس کے لئے تیار کئے جانے والے پلان سے بھی آگاہ کیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ رواں برس کا باقی ماندہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔میٹنگ میں موجودہ مالی برس کے کاموں میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے نشاندہی شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے پروجیکٹوں اور سکیموں کی احسن اور تیزی سے تکمیل کے لئے تمام نشاندہی شدہ رُکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے تعاون طلب کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں اور عمل آوری والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ 2021-22ء کے تحت منظورشدہ اور تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔کرتیکا جیوتسنا نے 2022-23ء مالیاتی سال کے لئے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام پی آر آئیز بشمول ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں کو اگلے مالی برس 2022-23ء کے دوران ہاتھ میں لئے جانے والے تمام ترجیحی کاموں کی نشاندہی میں شامل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی ترقیاتی منصوبے میں صرف ایسے کاموں کو شامل کیا جانا چاہیے جو عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کریں۔اُنہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹون پر بھی زور دیا کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بنائے گئے منصوبے قابل عمل ہوں۔دریں اثنا، ڈی سی سیز ، بی ڈی سیز اور پی آر آئیز نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کو زمینی کاموں کی انجام دہی میں درپیش بعض مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں ضلع میں پائیدار اور ہمہ گیر ترقی کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل خورشید احمد شاہ، اے ڈی سی گاندربل فاروق احمد بابا ، اے سی ڈی گاندربل، ڈی ٹی او، سی ایم او، پی ایچ ای، پی ایم جی ایس وائی، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئران کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران اور ضلع کے پی آر آئیز نے شرکت کی۔ایک الگ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے آر ڈی ڈی کے تمام منظور شدہ کاموں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے تمام کاموں کی تفصیلات طلب کیں اور محکمہ طرف سے ان منصوبوں کی مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ جاری کردہ فنڈس کے صد فیصد استعمال اور فزیکل اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتارکو تیز کیا جائے۔










