گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے سوموار کو پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے معاملوں کی فزیکل تصدیق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی جس کا مقصد ضلع میں مستفیدین کے لئے سبسڈی کی بروقت جاری کرنے کو یقینی بنانا تھا۔میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکموں کی جانب سے منظور شدہ پی ایم ای جی پی معاملوں اور سبسڈی جاری کرنے کے لئے ان کی فزیکل ویری فکیشن کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔اے ڈی ڈی سی نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ اکتوبر 2021 ء تک سبسڈی کے واجب الادا کل 948 معاملات تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کے لئے نامزد پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لئے اے ڈی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں سے تمام زیر التوأ مقدمات کا جامع ڈیٹا اکٹھا کریں۔ اِس مربوط ڈیٹا کو تصدیق کے لئے ضروری منظوری حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو بھیجا جائے گا۔دورانِ میٹنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹ آفس نے بتایا کہ ضلع میں فزیکل ویری فکیشن کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اس کے جواب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ تمام مقررہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کے عمل کو تیز کریں تاکہ مستفیدین کو سبسڈی کے بروقت اجرأ کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ تصدیق کے عمل کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لئے مل کر کام کریں تاکہ مستحقین بغیر کسی تاخیر کے اَپنی سبسڈی حاصل کرسکیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرمشتاق احمد سمنانی، چیف پلاننگ آفیسر، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے ڈِسٹرکٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹ آفس (کوالٹی چیکر)، انسپکٹر پوسٹ آفیسر گاندربل اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔










