DC Kupwara takes stock of snow clearance_ inspects H&WC Rawathpora

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے برف ہٹانے کا جائزہ لیا اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر راوت پورہ کا معائینہ کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر محترمہ آیوشی سوڈان نے حالیہ شدید برفباری کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر راوت پورہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں بشمول او پی ڈی، آئی پی ڈی، ایکسرے، لیبارٹری اور دیگر کمروں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور ہیلتھ سینٹر میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کی حاضری کو چیک کیا او راُنہیں ہدایت دی کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ لوگوں کو مناسب طبی اِمداد حاصل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنر موصوفہ نے مین روڈ کرالپورہ چوکی بل اور اندرونی رابطوں پر برف ہٹانے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام لنکس پر صد فیصد برف ہٹانے کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی آمد رفت میں بالخصوص ایمرجنسی صورتحال میں کوئی رُکاوٹ نہ آئے۔اُنہوں نے دورے کے دوران متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اُنہوں نے انہیں حقیقی مسائل کے مناسب ازالے کی یقین دہانی کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ محترمہ آیوشی سوڈان نے کے پی ڈی سی ایل ، جل شکتی ، آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ افسران کو ترہگام ، کرال پورہ ، شمناگ ، پنزگام ، راوت پورہ اور چوکی بل سمیت علاقوں میں ضروری خدمات کی بحالی کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر بجلی اور دیگر ضروری خدمات کی بحالی کی بھی ہدایت دی جہاں یہ خدمات ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہیں۔