کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے محکمہ تعلیم کے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں محکمہ کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان سکولوں میں سکولوں کی تعداد، بچوں کے داخلے ، بجلی اور پینے کے پانی کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی اِستفسار کیا۔ سی اِی او نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع میں 807سکول ہیں اور حالیہ اَنرولمنٹ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9,725 طلباء کا اِندراج ہوا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ نظام کو صحت مند بنائیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تدریس اور سیکھنے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تعلیمی نظام کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اور مربوط اِقدامات کریں اور سرکاری سکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے اِضافی کوششیں کریں۔اُنہوں نے بہتر نتائج کے لئے سکولوں کے کام کاج کی باقاعدہ اور مؤثر نگرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے سکولوں میں زیادہ بہتر ساز گار اور پُر کشش ماحول تیار کرنے پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام سکولوں میں بجلی اور بیت الخلاء کی سہولیات موجود ہوں۔انہوں نے اسکولوں میں زیادہ بہتر، سازگار اور پرکشش ماحول تیار کرنے پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا ۔میٹنگ میں اے ڈی سی، اے سی آر ، سی پی او، سی اِی او ، ڈپٹی سی اِی اواور زیڈ اِی او کے علاوہ دیگر متعلق اَفسران نے شرکت کی۔










