ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے صحت شعبے کے مختلف کام کے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان کی زیر صدارت منی سیکرٹریٹ کولگام میں این ٹی پی ایچ سی چوگام، ایم سی ایچ کولگام، پی ایچ سی دیوسر اور محکمہ صحت کی دیگر عمارتوں سمیت صحت شعبے کے مختلف کام کے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ چیئرمین کو اُن تمام کاموںکے منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے این ٹی پی ایچ سی عمارت چوگام اور دیوسر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد عمل آوری ایجنسی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دونوں عمارتوں پر نامکمل کام مکمل کریں اور عمارتوں کو مقررہ مدت میں محکمہ صحت کے حوالے کریں۔اُنہوں نے چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام کو ایم سی ایچ بلڈنگ کو چند دنوں کے اندر آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال کی عمارت 7.96 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بشیر احمد وانی ،جے ڈی پی زاہد سجاد، ایس اِی، آر اینڈ بی، سی ایم او، ایم ایس ڈسٹریٹ ہسپتال اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔