محکموں کو بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے مؤثر اَقدامات کی ہدایت
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے ضلع کولگام میں ’جل شکتی ابھیان ۔ کیچ دی رین‘ مہم کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پانی کے تحفظ، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، جاری اقدامات، آئندہ حکمت عملیوں اور مختلف محکموں کے رول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران میٹنگ دیہی ترقی، جنگلات، زراعت، آبپاشی، جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری اقدامات کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دیرپا پانی کے انتظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی اشتراک کو فروغ دیں تاکہ جے ایس اے۔سی ٹی آر منصوبوں کی مؤثر اور بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے زمینی سطح پر مؤثر نتائج کے لئے ہدایت دی کہ ہر پنچایت میں کم از کم پانچ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے ڈھانچے تعمیر کئے جائیں تاکہ زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے۔اُنہوں نے آبی ذخائر کی باقاعدہ صفائی، بحالی اور دیکھ ریکھ پر بھی زور دیا تاکہ ان کی دیرپایت کو یقینی بنائی جا سکے۔اِس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ منصوبوں سے متعلقہ معلومات بروقت پورٹل پر اَپ لوڈ کریں۔میٹنگ میں ضلعی پروگرام آفیسر، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایگزیکٹاایو انجینئروں، صوبائی فارسٹ آفیسر، چیف ایگرای کلچر آفیسر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔










