DC Kulgam chairs distt level commitee meeting of (HADP),approves 632 cases

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی ڈی ایل سی میٹنگ کی صدارت کی اور632 معاملات کی منظوری دی

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان کی صدارت میں منی سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )کی میٹنگ منعقد ہوئی۔دوران میٹنگ کمیٹی نے ایچ اے ڈی پی کے مختلف منصوبوںاور اجزأ کے تحت 632 معاملات کی منظوری دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے زراعت اور متعلقہ محکموں کے تمام سیکٹورل افسران پر زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے تحت ضلع کو تفویض کردہ اہداف کی تکمیل میں تیزی لائیں۔انہوں نے ضلع میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت محکمہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی جانب سے حاصل کی گئی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا مکمل جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، جے ڈی پی زاہد سجاد، اے سی آر میر امتیاز العزیز، ڈی اے او، سی ایچ او، اے ڈی فشریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔