ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے ضلع میں ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) ‘کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں منی سیکرٹریٹ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کے آغاز میںضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ زراعت اور ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘کے تحت منسلک شعبوں کی طرف سے حاصل کردہ طبعی و مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے دکش کسان پورٹل پر بیس لائن سروے اور اہل کسانوں کے اِندراج کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔ہر محکمے نے اپنی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا جس میں تفصیلی پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے منصوبے پر عمل آوری ، اِستفادہ کنندگان کی منظوری ، بینکنگ کنکشن ، سرگرمیوں کی ہم آہنگی اور درخواستوں کی پروسیسنگ جیسے پہلوؤں کی تفصیل دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ایک مضبوط اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کے قیام میں ایچ اے ڈی پی کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی کسانوں کی مدد میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کسان کمیونٹیوںکے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام کی مؤثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے بیداری پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ آؤٹ ریچ اقدامات کریں تاکہ تمام اہل کسان پروگرام کے تحت شامل کیا جاسکے۔میٹنگ میں جے ڈی پی زاہد سجاد ، ڈی ایف او ، سی اے او ، سی ایچ او ، ایل ڈی ایم اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔