ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ضلع میں صحت عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا

دُور دراز علاقوں میں طبی کیمپوں کے اِنعقاد پر زور دیا

پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اشوک کمار شرما نے آج ڈِی سی آفس میں ایک میٹنگ کی پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اشوک کمار شرما نے آج ڈِی سی آفس میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں محکمہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ پنکج منگوترا، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف میڈیکل آفیسر( سی ایم او) نے محکمہ صحت کے کام کاج، دستیاب سہولیات، 108 ایمبولینس سروسز اور ضلع میں عملائی جا رہی مختلف سرکاری صحت سکیموں جیسے آر بی ایس کے، جے ایس وائی اور جے ایس ایس کے کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے ضلع ہسپتال اور تمام ہیلتھ بلاکوں میں عملے کی دستیابی، او پی ڈِی اور آئی پی ڈِی سروسز کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عام لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ایمبولینس سروس کی بروقت فراہمی اور تمام سرکاری صحت سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپوں کا اِنعقاد پر زور دیا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر پونچھ، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ، ڈِپٹی سی ایم او، ڈِی ٹی او، ڈِی آئی او، مینڈھر ، منڈی ، سرنکوٹ ، ڈِی پی ایم یو او ربی پی ایم یو کے بلاک میڈیکل اَفسران بھی موجود تھے۔صدارت کرتے ہوئے ضلع میں محکمہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ پنکج منگوترا، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف میڈیکل آفیسر( سی ایم او) نے محکمہ صحت کے کام کاج، دستیاب سہولیات، 108 ایمبولینس سروسز اور ضلع میں عملائی جا رہی مختلف سرکاری صحت سکیموں جیسے آر بی ایس کے، جے ایس وائی اور جے ایس ایس کے کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے ضلع ہسپتال اور تمام ہیلتھ بلاکوں میں عملے کی دستیابی، او پی ڈِی اور آئی پی ڈِی سروسز کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عام لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ ایمبولینس سروس کی بروقت فراہمی اور تمام سرکاری صحت سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپوں کا اِنعقاد پر زور دیا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر پونچھ، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ، ڈِپٹی سی ایم او، ڈِی ٹی او، ڈِی آئی او، مینڈھر ، منڈی ، سرنکوٹ ، ڈِی پی ایم یو او ربی پی ایم یو کے بلاک میڈیکل اَفسران بھی موجود تھے۔