DC felicitates Udhampur girls volleyball team

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اودھمپور کی لڑکیوں کی والی بال ٹیم کو مُبارک باد دی

اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنراودھمپور سلونی رائے نے اَپنے دفتر کے چیمبر میں ضلع ادھمپور کی لڑکیوں کی والی بال ٹیم کو مبارک باد دی۔ٹیم نے حال ہی میں جموں کے ایم اے سٹیڈیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے 35 ویں جے کے یو ٹی والی بال چمپئن شپ کی فائنل ٹرافی اَپنے نام کی۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ اُنیسویں برسوں میں یہ پہلا موقعہ ہے جب اودھمپور لڑکیوں کی ٹیم نے والی بال چمپئن شپ جیتی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع اودھمپور کی والی بال ایسوسی ایشن کی جیت پر مبارک باد دی اور ضلع میں والی بال کو فروغ دینے کی کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے جیتنے والی لڑکیوں کی ٹیم کو 10 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ اِس کے علاوہ والی بال ایسوسی ایشن نے ٹیم کو 11 ہزار روپے کا انعام دیا۔ضلع اودھمپور کی والی بال ایسوسی ایشن نے وِی اے ڈِی یو اور ضلع میں تمام کھیل سرگرمیوں کے لئے ڈپٹی کمشنر کے سپوٹ کی تعریف کی۔اِس موقعہ پر صدر وِی اے ڈِی یو اشوک پادھا ،سینئر نائب صدر سنیل شرما، سیکرٹری وِی اے ڈِی یو امیت چندر، والی بال ٹیم کے کوچ وِنود کمار شرما اور سابق قومی والی بال کھلاڑی امیت شرما جیتنے والی لڑکیوں کی والی بال ٹیم کے ساتھ بھی موجود تھے۔