ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ڈِسٹرکٹ کیپکس اور پی آر آئی گرانٹس کے تحت کاموں کی الاٹمنٹ کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ڈِسٹرکٹ کیپکس اور پی آر آئی گرانٹس کے تحت کاموں کی الاٹمنٹ کا جائزہ لیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے آج منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں ضلعی اور سیکٹورل افسر وںکے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سال 2024-25 ء کے لئے ڈِسٹرکٹ کیپکس اور پی آر آئی گرانٹس کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں متعلقہ اَفسران نے جانکاری دی گئی کہ رواں مالی برس کے دوران ڈِسٹرکٹ کیپیکس کے تحت 299 اور پی آر آئی گرانٹس کے تحت 1,616 کاموں کو عمل میں لایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈِسٹرکٹ کیپیکس 2024-25ء اور پی آر آئی گرانٹس کے تحت تخمینو ں کی تیاری ، ٹینڈرنگ ، الاٹمنٹ اور عمل درآمد کے حوالے میں محکمہ وار کاموں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ زیادہ تر کام ٹینڈر اور الاٹ کئے گئے ہیں۔ بہت سے کاموں پر کام جاری ہے اور انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ دیگر کاموںکو فوری عمل درآمد کیا جائے گا اور ہفتہ وار پیش رفت سے ڈی ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے گا، ڈی ڈی سی کو عمل درآمد میں شامل تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہےمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض، ضلعی اور سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔