شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے لوگوں سے ماسک پہننے ، معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، ہاتھوں کو دھونے کے علاوہ کووِڈ مناسب طریقے اور دیگر ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے معاشرتی اجتماعات سے گریز کیا جائے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے میڈیا اَفراد کوضلع میں کووِڈ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور مثبت معاملات میں تخفیف کا رجحان برقرار ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صحتیابی کی شرح ابھی تک نئے سرگرم معاملات کی شرح سے بہتر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں متعدد مقامات کو ٹیکے لگانے کے لئے نامز د کیا گیا ہے اور اِس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں وہاں دستیاب ہیں ۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اِس بیماری سے بچنے کے لئے کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں۔سچن کمار واشیا نے لوگوں کے تعاون ہر انہیں سراہا اور سول سوسائٹی کے ممبران ، لمبرداروں ، اوقاف کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئین اور 18برس عمر کے گروپ کو اپنی قیمتی جانیں بچانے کے لئے اَپنے علاقوں کے قریبی مقامات پر ٹیکے لگانے کے لئے متحرک کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ہفتے کے آکر میں پابندی ختم کر دی گئی ہے اور دُکانیں کھلی ہیں لیکن اِنتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ایس او پیز اور دیگر رہنما خطوط کو اَپنانے پر زور دیا گیا ہے۔قارئین ڈی سی شوپیان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @dmshopian اور ڈی آئی سی شوپیان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@Informationspn.پر دیکھ سکتے ہیں۔










