ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے میڈیا کو کووِڈ19-کی موجودہ صورتحال سے متعلق جانکاری دی

سر ی نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ کی بروقت اِقدامات اور انتھک کوششون کی وجہ سے کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی دوسری لہر سے پید ا ہونے والی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں کووِڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سری نگر میں اَب تک 68,521کووِڈ۔19 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 65,833مریض مہلک بیمار ی سے شفایاب ہوچکے ہیں اور ضلع میں صحتیابی کی شرح 96.1 فیصد ہوگئی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ ضلع میں کووِڈ پوزیٹیوٹی کی شرح کم ہو کر 4.72فیصد ہو گئی ہے اور اَب فعال معاملات کی تعداد1,873 ہے جبکہ اَب تک 7,28,905 کووِڈ ٹیسٹ بشمول آر اے ٹی اور آ ر ٹی ۔ پی سی آر کئے گئے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ سری نگر بھر میں ٹریڈ باڈیز اور سو ل سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ مشترکہ ویکسی نیشن میلوںکا اِنعقاد کر کے میگا اینٹی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے جس میں تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، سٹریٹ وینڈروں ، دکانداروں سمیت عا م لوگ شامل ہیں جن کو وِڈ ۔19حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔محمد اعجاز اَسد نے کہا کہ اَب تک 3,10,000اَفراد کو ویکسی نیشن جاری عمل کے دائرے میں لا یا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ سری نگر جموں اور بارہمولہ اَضلاع کے بعد تیسرا ضلع ہے جہاں کووِڈ ۔19 کی سب سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع سری نگر کی تمام پنچایتوں میں 45 برس عمر سے زیادہ عمر کے اَفراد کو صد فیصد کووِڈ ۔19 حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 18برس عمر سے 44 برس عمر تک کے گروپوں کو بھی کووِڈ۔19 حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ڈی سی نے سری نگر نوٹیفکیشن کنٹین منٹ زون کے حوالے سے کہا کہ 104 کنٹین منٹ زون ہیں اور اطمینان بخش ویکسی نیشن تک کسی بھی کنٹین منٹ زون کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اَپنے کنبے اور پورے معاشرے کی حفاظت اور تحفظ کے لئے کووِڈ حفاظتی ٹیکے جلد از جلد لگائیںاور انہوں نے کووِڈ ۔19 رہنما خطوط اور ایس او پیز پر من و عن سختی عمل پیرا رہیں۔قارئین ڈی سی سری نگر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@srinagaramin اور ڈی ڈی پی آر سری نگر کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @ddprsrinagar پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔