ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ڈِسٹرخٹ لیول سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

بڈگام / / ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج ڈِسٹرکٹ لیول سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سرکاری محکمانہ اراضی پر قبضے سے متعلق زیر اِلتوأ قانونی چارہ جوئی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اُنہوں نے متعلقہ ضلعی افسران کو ہدایات جاری کیںکہ وہ ریاستی اور محکمانہ اراضی کو تجاوزات سے بچانے کے لئے تمام معاملات پر بروقت ، مربوط اور مشترکہ بین محکمانہ کوششوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تجاوزات کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئے مختلف محکموں کے درمیان مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اِس سے قبل میٹنگ میں اے سی آر نے ریاستی اور محکمانہ اراضی پر تجاوزات سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لئے ڈِسٹرکٹ لیول سٹینڈنگ کمیٹی کے کردار اور اہمیت کو بیان کیامیٹنگ میں ایس ایس پی بڈگام، ڈِسٹرکٹ پروگرام آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، چیف ایجوکیشن آفیسر، سی ایم او، ڈسٹرکٹ لٹیگیشن آفیسر اور مختلف لائن ڈپارٹمنٹوں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔