DC Budgam

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے سیّدعلی عالی بلخی ؒ پکھر پورہ کے عرس کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی ہدایت پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے سیّد علی عالی بلخی ؒ ؒ پکھر پورہ کے سالانہ عرس کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ مفتی محمد فرید الدین ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر غلام نبی اِیتو ، چیف ایگزیکٹیوآفیسر یوسمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ڈاکٹر ناصر احمد لون ، دونوں زیارت گاہوں کے ایڈمنسٹریٹر اور تمام متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں عرس سے متعلق مختلف پہلوئوں پر غور و خوض کیا گیا جس میں صفائی ، پینے کا صاف پانی کی فراہمی ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور اس موقعہ پر عقیدت مندروں کو مختلف سہولیت کی فراہمی شامل ہیں۔ڈائریکٹرسیاحت کشمیر نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ پی آر اے ایس اے ڈی(پرساد) سکیم کے تحت تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کی منظور شدہ لاگت 85.17روپے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ زیارت گاہ کی روشنی اور مزید ترقیاتی کام بھی جاری ہے۔سی ای او وقف بورڈ نے میٹنگ کو بتایا کہ وقف بورڈ عرس کے سلسلے میں تمام تر اِنتظامات فوری بنیادوں پر کرے گا اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوسمر گ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی نے میٹنگ کو بتایا کہ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی رول ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیپارسمرٹن کے ساتھ مل کر عرس کے موقعہ پر زیارت گاہ کے آس پاس میں صفائی مہم چلائے گی۔ایڈمنسٹریٹر سیّد علی عالی بلخی ؒ کی زیارت کی ایڈمنسٹریشن نے عرس سے قبل سومو سٹینڈ اور پکھر پورہ قصبے کی لینوں کی میکڈامائزیشن کی درخواست کی۔میٹنگ میں زیارت شریف کے مختلف خوبصورتی اور متعلقہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں وضو خانہ کی تعمیر اور محکمہ سیاحت کے ذریعے ڈبل بیٹھے سینٹی ٹیشن بلاک شامل ہیں۔ اِس تعمیراتی کام کی لاگت کا تخمینہ 1.34 کروڑ روپے ہے جس میں سے 65فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔مزید بتایا گیاکہ 51 دکانوں پر مشتمل علمدار شاپنگ کمپلیکس کی پہلی منزل مکمل ہوچکی ہے اور 52 یونٹوں پر مشتمل دوسری منزل سیلف فائنانسنگ کی بنیاد پر تعمیر کی جائے گی۔ میٹنگ کے دوران کئی دیگر پروجیکٹوں اور بیوٹیفکیشن پروجیکٹ بھی زیر بحث آئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں سے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے اور تمام منصوبوں پرکام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔