ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی صدارت میں پانی کے معیار کی جانچ او رپانی سے

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی صدارت میں پانی کے معیار کی جانچ او رپانی سے

پیدا ہونے والی بیماریوں کی روکتھام سے متعلق میٹنگ منعقد

بارہمولہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے اپنے دفتر کے چیمبرمیں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع کے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روکتھام اور پانی کے معیار کی جانچ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لئے مہم کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرنے کی خاطر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اُنہوں نے پانی کے ذرائع اور متعلقہ اثاثوں کی صفائی کے لئے خصوصی مہمات چلانے کی بھی ہدایت دی تاکہ آلودگی سے بچاؤ ممکن ہو۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ حالیہ شدید بارشوں اور بعض علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے باعث پانی کے آلودہ ہونے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے زور دیا کہ عوامی سطح پر وسیع بیداری مہم چلائی جائے جس میں موبائل وینوں کے ذریعے اعلانات شامل ہوں تاکہ عوام کو صاف پانی کے محفوظ اِستعمال، صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ سکولوں میں طالب علموں کو احتیاطی تدابیر، صفائی ستھرائی اور محفوظ پانی کے اِستعمال سے متعلق آگاہ کریں تاکہ بچے اپنے کنبوں اور معاشرے میں تبدیلی کے طور پر کام کر سکیں۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بارہمولہ، چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ، چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی بارہمولہ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی بارہمولہ اور ڈِسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بارہمولہ نے شرکت کی۔