ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے آئی آئی ٹی کانپور کے تعلیمی دورے کیلئے 20 طلبأ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ مِنگاشیرپا نے سی ای او بلبیر سنگھ رینہ کی موجودگی میں آئی آئی ٹی کانپور کے چھ روزہ تعلیمی دورے کے لئے بارہمولہ کے مختلف سرکاری تعلیمی اِداروں کے 20 طلبأ کے ایک گروپ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔آئی آئی ٹی کے چھ روزہ تعلیمی دورے کا مقصد طلبأ کو معروف تعلیمی اِدارے کا پہلا تجربہ فراہم کرنا ہے ۔ انہیں جدید تحقیق ، تکنیکی ترقی اور تعلیمی مہارت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر مبنی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جو افراد کے نظرئیے اور علم کے اُفق کو وسیع کرنے میں ان کے کردار کو اُجاگرکیا۔مِنگا شیرپا نے کہاکہ اس طرح کے تجربات روایتی کلاس روموں سے ہٹ کر ریسرچ اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔آئی آئی ٹی کانپور کا تعلیمی دورہ انتظامیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کم عمری میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھائے گی اور بارہمولہ کے نوجوانوں میں مسلسل سیکھنے اور ترقی کی ثقافت کو فروغ دے گی۔