اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے نے آج کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سب اِنسپکٹر فائنانس کے عہدے کے لئے تحریری اِمتحان کے پُراَمن اِنعقاد کے اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس جوگندر سنگھ، اَیڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروٹیہ، اَیڈیشنل ایس پی بلجیت سنگھ اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع کے 25 مراکز میں 10 مارچ کو ہونے والے اِمتحان کے لئے ضروری اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں تمام ضروری اِنتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام مقررہ مراکز پر اِمتحان کے شفاف اور مؤثر اِنعقاد کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بدعنوانی کو روکنے کے لئے فول پروف اَقدامات کے نفاذ پر زور دیا اور منصفانہ اور اَحسن اِمتحانی عمل کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار اور رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔










