ضلع اِنتظامیہ کولگا م نے سرمائی سیاحتی مہم جوئی کا اہتمام کیا

ضلع اِنتظامیہ کولگا م نے سرمائی سیاحتی مہم جوئی کا اہتمام کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام// ضلع کے غیر دریافت شدہ قدرتی مقامات پر سرمائی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کولگام میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع اِنتظامیہ آنے والے دِنوں میں ٹریکنگ مہمات ، ایڈونچر کیمپوں سمیت مختلف سرمائی سرگرمیوں کا اِنعقاد ضلع میں کرنے جا رہی ہے۔اِن باتوں کاا ِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔دورانِ میٹنگ اِن راستوں ، مقامات او رعلاقوں کے بارے میں تفصیلی غور و خوض ہوا اور یہ سرگرمیاں سیٹ کے اَندر کی جائیں گی اور ایک فول پروف سرگرمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن تمام مقامات پر تمام ضروری اِنتظامات کریں جہاں یہ سرمائی سرگرمیاں اَنجام دی جائیں گی۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ یہ سرگرمیاں اہرہ بل ، چرنبل، گرووتن ، پچن پتری ، نند مرگ ۔ زاجی مرگ ، بڈی بیہک اور دیگر قابل عمل علاقون میں کی جائیں گی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی، سی اِی او۔ اے ڈی اے ، سی پی او ، اے سی آر ، ڈی ایف او ، ٹی او اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔