ضلع الیکشن اَتھارٹی ڈوڈہ نے لوک سبھا اِنتخابات سے پہلے وسیع پیمانے پر سویپ مہم چلائی

ڈوڈہ//لوک سبھا اِنتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ہرویندر سنگھ کی ہدایت پر ضلع الیکشن اتھارٹی ڈوڈہ زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی بیداری اور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ضلع کے مختلف مقامات پر ایک جامع سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹنرشپ پروگرام (ایس وی ای ای پی) کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو آئندہ اِنتخابی عمل کے لئے آگاہ اور متحرک کرنا تھا۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی جانب سے ایس وِی اِی اِی پی کا مقصد رائے دہندگان کو شامل کرنا اور جمہوری عمل میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔بیداری مہموں اور آئوٹ ریچ سرگرمیوں کے ایک سلسلے سے سویپ (ایس وِی اِی اِی پی) کا مقصد رائے دہندگان کو اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے لئے ضروری معلومات اور حوصلہ اَفزائی کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹی، بھگوا، کھیلنی اور ترون میں سویپ کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ایس وی اِی اِی پی کے بارے میں مختلف پروگراموں کا اِنعقاد کیا گیا۔ضلع ڈوڈہ میں سویپ( ایس وِی اِی اِی پی )پروگرام میں تمام عمر کے گروپوں اور شہریوں کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔ اِنتخابی عمل کے بارے میں اہم معلومات بشمول ووٹر رجسٹریشن، پولنگ بوتھ کے مقامات اور ووٹنگ کے طریقۂ کار سمیت اِنتخابی عمل کے بارے میں اہم معلومات پھیلانے کے لئے مختلف اَقدامات جیسے رائے دہندگان کی بیداری ریلیاں، سٹریٹ ڈرامے، پوسٹر مہم اور گھر گھر مہم کااِنعقاد کیا گیا۔مختلف مقررین نے سویپ( ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے زور دیا کہ جمہوریت کی کامیابی اِنتخابی عمل میں شہریوں کی فعال شرکت پر منحصر ہے۔پروگرام میں ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور سوشل میڈیا چینلوں کا بھی اِستعمال کیا گیا تاکہ ٹیکنالوجی سے واقف رائے دہندگان تک رَسائی حاصل کی جاسکے اور معاشرے کے تمام طبقوں میں جامع کوریج اور شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ مزید برآں، تعلیمی اداروں میں اِستفساری سیشنوں اور ورکشاپوں کا اِنعقاد کیا گیا تاکہ طلبأ کو اِنتخابی شرکت اور شہری ذمہ داری کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔