شوپیان//ضلعی چُنائو آفیسر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں8 ؍اکتوبر کو ہونے والی ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے کئے جانے والے ضروری اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اُنہوںنے ہر محکمے کے لئے مقرر کردہ محکمانہ فرائض اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مجسٹریٹ ڈیوٹی، بیٹھنے کے اِنتظامات، میڈیا سینٹروں کے قیام، ہیلپ ڈیسک اوربغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ عمل کے دیگراِنتظامات سمیت تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کائونٹنگ کے مؤثر انجام کے لئے تمام شراکت داروں کے مابین بہترین تال میل اور تعاون کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ضلعی چُنائو آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تمام طریقۂ کار پر عمل کریں اور تیاریوں کی سطح کو تیز کرنے کی ہدایت دی میٹنگ میں اے ڈی سی ذاکر حسین فاض، شوپیاں اور زین پورہ کے ریٹرننگ افسران اور دیگر نوڈل افسران نے شرکت کی۔
