بارہمولہ//ضلعی چُنائو آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا نے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے عام اِنتخابات کے لئے 8 ؍اکتوبر کو ہونے والی کائونٹنگ کے دن سے پہلے آج اِنڈور اسپورٹس سٹیڈیم بارہمولہ میں نامزد کائونٹنگ سینٹروںکا مکمل معائینہ کیا۔اُنہوں بارہمولہ نے دورے کے دوران تمام سات اسمبلی حلقوں یعنی 7۔سوپور، 8۔رفیع آباد، 9۔اوڑی، 10۔بارہمولہ، 11۔گلمرگ، 12۔واگورہ ۔ کریری اور 13۔پٹن کے کائونٹنگ سینٹروں پر اِنتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔یہ معائینہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا کہ کائونٹنگ سینٹروں پر تمام سہولیات کو باریک بینی سے جگہ پر منصوبہ بندی کی گئی ہے اور کائونٹنگ کے عمل کو آسان اور شفاف عمل کی کی ضمانت دی گئی ہے۔دریں اثنا، ضلعی چُنائو آفیسر نے فزیکل انفراسٹرکچر اور سیکورٹی انفراسٹرکچر کا معائینہ کیاجس میں بغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ کے عمل کے لئے بیریکیڈنگ، آئی ٹی اورکمیونی کیشن سسٹم کی فراہمی اور اُمیدواروں اور ان کے ایجنٹوں کے لئے مناسب وقفہ کاری کے اِنتظامات شامل ہیں۔اُنہوں نے دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی فراہمی، صحت سہولیات، فائر سیفٹی اَقدامات، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنائیںجس کا مقصد بغیر کسی پریشانی کے کائونٹنگ کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔دریں اثنا، اُنہوںنے ڈِسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ میڈیا کے اَفراد کے لئے کائونٹنگ کی سہولیت میں ایک میڈیا سینٹر قائم کریں جس سے پریس کو ووٹ شماری کے بارے میں معلومات کی بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ضلعی چُنائو آفیسر بارہمولہ نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ کائونٹنگ کے عمل کی سا لمیت اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
