’’جب بھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، بدعنوانی میں اضافہ ہوا‘‘ ، ہماری سرکار نے کورپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا دیا / راجناتھ سنگھ
سرینگر // بھارت ضرورت پڑنے پر سرحد پار کارروائی کرکے دہشت گردی کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی طرف سے آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کانگریس کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے‘‘تاہم بی جے پی نے عہدہ سنبھالتے ہی سب کچھ ٹھیک کر دیا اور ملوثین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ سی این آئی کے مطابق ماویلکارا لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی طرف سے منعقدہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کانگریس اور بائیں بازو کے سوالات کو ’’فطرت میں ملک دشمن ‘‘قرار دیا، اور کہا کہ ملک کے لوگ اس سے واقف ہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ بھارت ضرورت پڑنے پر سرحد پار کارروائی کرکے دہشت گردی کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘‘ ۔ وزیر نے کہا، ’’اگر کوئی ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہمارے پاس یہاں اس سے نمٹنے کا اختیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو سرحد کے دوسری طرف بھی کارروائی کریں گے۔‘‘راجناتھ سنگھ نے کہا ’’جب بھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی مرکز میں اس کی حکومت ہے، پارٹی پر بدعنوانی کے الزامات لگے ہیں‘‘۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ماضی کی کانگریس حکومتوں اور موجودہ بی جے پی حکومت کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا’’ بی جے پی گزشتہ دس سالوں سے مرکز میں برسراقتدار ہے، نہ ہمارے وزیر اعظم اور نہ ہی کسی وزیر پر ایک بھی الزام ہے لیکن کانگریس پر صرف بدعنوانی اور رشوت ستانی کا الزام لگا ہے ‘‘۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہیے یا نہیں؟ کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔اس دوران ایک مرتبہ پھر پاکستان اور چین کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر ہندوستان چین کے درمیان کشیدگی کے موضوع پر زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ لیکن ہماری فوج نے جس طرح کی ہمت دکھائی تھی اور کرشمائی کام کیا تھا، میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر پوری جانکاری عوامی کردی جائے تو ہر ہندوستانی کا سینا فخر سے چوڑا ہوجائے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا ہے۔ اگر ہندوستان کو کسی نے چھیڑنے کی کوشش کی، تو یہ چھوڑے گا نہیں۔ انہوں نے کہا، ’دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی طرف سے آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتی ہے۔ کیونکہ اب ہم کمزور نہیں رہے، بلکہ دنیا کا طاقتور ملک بن چکے ہیں۔ ہم کسی کو چھیڑیں گے نہیں، لیکن کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم چھوڑیں گے بھی نہیں‘۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہندوستان کے قد، ملک کے وقار میں گزشتہ دس برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے، جب بھی ہندوستان بین الاقوامی اسٹیج پر بولتا تھا، کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا، لیکن آج جب ہندوستان کسی بھی عالمی اسٹیج پر بولتا ہے، تو پوری دنیا سنتی ہے۔ ہتھیار اور دفاعی سازوسامان صرف باہر سے منگائے جاتے تھے۔










