سرینگر// ڈائریکٹر سیکمز کی ہدایت پر شیر کشمیر میڈیکل انسٹچیوٹ آف صورہ سرینگر کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقعے پر زڈی بل اور دیگر شیعہ برادری والے علاقوں میںآج میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جہاں اعزاداری کے جلوسوں میں میں زخمی یا دیگر افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔شیر کشمیر میڈیکل انسٹچیوٹ آف صورہ سرینگر کی جانب سے یوم عاشورہ کی مناسبت سے زڈی بل اور دیگر جگہوں پر میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ زڈی بل میڈیکل کیمپ کی نگرانی خود ڈائریکٹر سکمز کررہے تھے ۔ کیمپ کے دوران درجنوں زخمیوں اور دیگر بیماروں کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور کئی افراد کو مزید علاج کیلئے صورہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں صورہ کی جانب سے مفت علاج ، ٹسٹ اور ادویات فراہم کی جارہی ہے ۔ کیمپ میں ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے ایک تو خود نگرانی کی جبکہ انہوں نے درجنوں مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا اور دن بھر میڈیکل کیمپ میں موجود رہے ان کے ساتھ ساتھ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان ، ڈاکٹرغلام حسن ایتو ، ایچ او ڈی ہسپٹل ایڈمنسٹریشن ،نگوا صدر اشتیاق بیگ ، ترجمان اعلیٰ شبیر حسین اورنے بھی اس کیمپ میں اپنی خدمات انجام دی۔اس کے ساتھ ساتھ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شیعہ آبادی والے علاقوں میں مختلف جگہوں پر طبی کیمپ لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پر ایمبولنس بھی دستیاب رکھی گئیںتھیں۔ زڈی بل میں لوگوں خاص کر شیعہ برادری نے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ڈاکٹر اے جی آہنگر کا شکریہ اداکیا ۔










