سکمز صورہ کی تین ٹیکنشن اور ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے 6ملازمین معطل

صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اورجواہرلعل نہرئو اسپتال کھولا گیا

سری نگر//جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں واقع انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ اور شہرخاص میں واقع جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال کو3 ماہ کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جہاں مریضوں کا علاج ومعالجہ معمول کے مطابق شروع ہوگیا ہے۔معلوم ہواکہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں متعلقہ منتظمین نے معمول کا کام کابحال کردیا ہے۔اوراب دونوں بڑے صحت مراکز میں بغرض علاج ومعالجہ آنے والے مریضوں اوربیماروںکوطبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔خیال رہے شہرسری نگرمیں واقع ان دواہم ترین اوربڑے صحت مراکز میں مہینوں بعدمعمول کاکام کاج بحال کیاگیا ہے ،کیونکہ کچھ ماہ کورونا وائرس کی دوسری لہرپھوٹ پڑنے کے بعددونوں اسپتالوں میں معمول کے علاج ومعالجہ کومحدود کردیاگیا تھا ،اوریہاں لائے جانے والے کورونا مریضوں پرزیادہ توجہ مرکوزکی جارہی تھی ۔جے ایل این ایم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کیساتھ مشاورت کے بعد اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہسپتال کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ہسپتال میں صرف 4 کووڈ مریض زیر علاج تھے، جنہیں ڈی آر ڈی او ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب ہسپتال میں معمول کا کام کاج سینیٹائزیشن اور صفائی کے بعد بحال ہوگیا ہے۔اس سے قبل سکمز صورہ میں بھی او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہسپتال میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر ہسپتال کے9 وارڈس جن میں میڈیکل آبزرویشن، سرجیکل آنکالوجی، یورولوجی، پلاسٹک سرجری اور شعبہ اطفال وغیرہ وارڈس شامل ہیں، میں دوبارہ مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ ادھر ہسپتال کا رجسٹریشن کاونٹر مریضوں کیلئے صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلا رہے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر رواں برس اپریل مہینے کی 8 تاریخ سے اسپتال میں معمول کی او پی ڈی کو بند کرنا پڑا تھا۔