سرینگر //شہر خاص کے صورہ مین بازارمیں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب ایک دوکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزیددودوکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاآگ کے اس واردت کے دوران لاکھوں روپے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیرمیںتبدیل ہواآگ بجھانے والے عملے اور لوگوں کے بروقت کارروائی کرکے آگ کومزیدپھیلنے سے روک دیاجسکی مقامی لوگوں نے سرہانہ کرکے کہاکہ اگرفائراینڈایمرجنسی عملہ بروقت کارروائی نہ کرتا توکروڑوں روپے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوسکتاتھا۔شہرخاص کے صورہ مین بازار میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب علی الصبح رحمت عالم پبلک اسکول کے متصل کے دوکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزیدودوکانوں کواپنی لیپیٹ میں لے لیاآگ کے شعلے بلندہونے کے ساتھ مقامی لوگوںکی بڑی تعداد اور عملہ جائے موقع پرپہنچ گیاآگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعدآگ بجھانے والے عملے نے آگ پرقابوپالیاتا ہم آگ کی اس واردات کے دوران عبدالحمیدتیلی غلام محمدبٹ ولدعبدالسلام اور منیر احمدخان ولدمحراج دین کے علاوہ ایک نائی کی دوکان شمیم احمدمکمل طور پرخاکسترہوئے ان میں موجود لاکھوں روپے کاسامان راکھ کے ڈھیرمیںتبدیل ہوا ۔آگ بجھانے عملے کی بروقت کارروائی سے ایک درجن کے قریب مزیددوکانوں کوخاکسترہونے سے بچ گئے جس کی مقامی لوگوںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کہا اگر کروڑوں روپے مالیت کاسامان خاکسترہونے کے ساتھ ساتھ ایک درجن کے قریب دوکان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوتے۔ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق صبح 8بجے کے قریب صورہ کے مین بازار میں ایک دوکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے مزیددودوکانوں کواپنی لپیٹ میں لیا۔فائراینڈایمرجنسی عملہ کے مطابق آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہو تاتاہم 14-15دوکانوں کوخاکسترہونے سے بروقت کارروائی کر کے بچالیاگیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔










