جموں//جموں ڈویژن کے تمام اضلاع میں یومِ جمہوریہ 2022 کی فُل ڈریس ریہرسل کے موقع پر متاثر کُن پریڈ ،ہندوستان اور جموں و کشمیر کی بھر پور ثقافت اور ورثے کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائین ( ڈی پی ایل ) ڈوڈہ میں فُل ڈریس ریہرسل کی گئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر روی کمار بھارتی نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، جے کے پی، ایف پی ایف ، ہوم گارڈ ، این سی سی اور پولیس بینڈ کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے 14 دستوں پر مشتمل ایک شاندار مارچ پاسٹ میں سلامی لی ۔ اپنے خطاب میں اے ڈی سی نے عظیم قوم کی بنیاد رکھنے ، تمام برادریوں کو مل جُل کر رہنے کا احترام کرنے ، قوم کی مجموعی ترقی کیلئے انہیں بنیادی حقوق دینے کیلئے ہندوستانی آئین بنانے والوں کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔
کشتواڑ میں برفانی موسم کے درمیان یومِ جمہوریہ کی فُک ڈریس ریہرسل آج ڈی سی آفس کمپلیکس منی سیکرٹریٹ کشتواڑ کے احاطے میں منعقد ہوئی ۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر شام لال نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی جس میں سی آر پی ایف ، پولیس، سی آئی ایس ایف ، جے کے اے پی ، این سی سی ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور ہوم گارڈ کے دستے شامل تھے ۔
راجوری میں 73 ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائینز گراؤنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات اور تمام کووڈ 19 پروٹوکول کی پابندی کے درمیان منعقد ہوئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پون کمار نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس ، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی اور پولیس بینڈ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے دستے کے شاندار مارچ پاسٹ میں سلامی لی ۔ اے ڈی سی نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ہندوستان کی تاریخ کے ایک اہم واقعہ کی یاد دلاتا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے آئین کے نفاذ کی یاد دلاتا ہے جو 26 جنوری 1950 کو ہندوستان کو ایک جمہوریہ بنا کر نافذ ہوا تھا ۔
ریاسی میں زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی میں 73 ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی جس میں جموں و کشمیر پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے ہوم گارڈز ، این سی سی ، بوائیز ہائیر سکینڈری سکول ، گرلز ہائیر سکینڈری سکول اور این سی سی ڈگری کالج ریاسی شامل تھے ۔ اے ڈی سی نے یومِ جمہوریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستانی آئین کا جمہوری دنیا میں ایک منفرد مقام ہے ۔ انہوں نے برطانوی راج سے آزادی کے حصول کیلئے آزادی پسندوں کی قربانیوں کو بھی یاد کیا ۔
کٹھوعہمیںیوم جمہوریہ 2022ء کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ میں فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے قومی پرچم لہرایا ،پر یڈ کا معائینہ کیا اور پولیس ، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کیڈٹس کے دستوں ، پولیس بینڈ کی تشکیل کے 11 دستوں کے شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر طلباء نے حب الوطنی ، ثقافتی روایات اور لوک رقص پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین و سامعین نے بے حد پسند کیا۔اِس موقعہ پر راہل یادو نے خطاب کرتے ہوئے حصہ لینے والے طلباء سے کہا کہ وہ تقریب کے دِن حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ یوم جمہوریہ جشن کو شاندار طریقے سے کامیاب بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران ، سکولی بچوں اور عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ قومی تقریب کو جوش و خروش سے منانے کے لئے بڑی تعداد میں آئیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کووِڈ۔19 کے خطرے سے چوکس رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شہریوں سے کووِڈ مناسب رویے پر عمل کرنے کی اپیل کی کیوں کہ کووِڈ کی تیسری لہر کا خطرہ بڑے پیمانے پر منڈ لارہا ہے۔
سانبہ میں یوم جمہوریہ سے پہلے، ضلع سانبہ میں سپورٹس سٹیڈیم آرازی سانبہ میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر تلک راج شاستری نے ایس ایس پی ابھیشک مہاجن کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا ، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ دستے کی قیادت پریڈ کمانڈ رڈپٹی ایس پی ڈی اے آر دیو یندر سنگھ بندرال اور ڈپٹی کمانڈر سوہن سنگھ نے کیاور مارچ پاسٹ میں جے کے پولیس ، آئی آر پی ، ہوم گارڈز ، آرمی ، این سی سی کیڈٹس ، سکولی بچوں نے حصہ لیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گرلز اور دیگر سرکاری و نجی اِداروں کے طالبات نے حب الوطنی کے گیت ، لوک رقص اور موسیقی پر مشتمل ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
اودھمپور میںیہاں گورنمنٹ پی جی کالج بوائز ادھم پور میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور اندو کنول چِب نے صبح 9بجکر 55منٹ پر قومی پرچم لہرایا اور ایک شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں سی آر پی ایف، ایس کے پی اے، ڈسٹرکٹ پولیس، این سی سی کے علاوہ پولیس بینڈ کے 9 دستوں نے فل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہندوستان آئین کو اَپنانے کے بعد ایک جمہوریہ ملک بنا جس نے موجودہ جمہوری سیٹ اَپ کی بنیاد رکھی جو آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی ، علاقائی ، ذات پات وغیرہ کے یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے اودھمپور ضلع کی طرف سے حصولیابیوں کو بھی درج کیا جس میں تمام مستفیدین پر مبنی سرکاری سکیموں کی عمل آوری بھی شامل ہے ۔ فُل ڈریس ریہرسل میں مختلف تعلیمی اِداروں کے 6 ثقافتی گروپوں نے بھی حصہ لیا۔
پونچھ میں 73ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے فل ڈریس ریہرسل یہاں سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں سخت سیکورٹی اور تمام کووڈ پروٹوکولز کی پابندی کے درمیان منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی جس میںپولیس، سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے ایچ جی ، جے کے اے پی ، جے کے پی کیو آر ٹی کمانڈو ، این سی سی کے ڈگری کالج بوائز اینڈ گرلز ، جامعہ ضیا ء العلوم اور شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل ہائیر سکینڈری سکول پونچھ کے علاوہ پولیس بنیڈ پارٹی نے شرکت کی۔ ڈی وائی ایس پی ،ڈی اے آر سچن گپتا پریڈ کمانڈ ر تھے جبکہ انسپکٹر رنجیت رائو کمانڈ میں دوسرے نمبر پر تھے۔تقریب کے دوران ثقافتی گروپ اور تعلیمی اِداروں کے طلباء کی جانب سے حب الوطنی کے گیت اور ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جسے موجود حاضرین و سامعین نے خوب سراہا۔اے ڈی سی نے پریڈ کے دستوں کی کارکردگی اور ثقافتی پروگراموں اور قومی دِن کی تقریبات کے لئے کئے جانے والے مجموعی اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔










