صوبائی کمشنر کشمیر نے نشاط باغ میں چنار شجر کاری مہم کا اِفتتاح کیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے نشاط باغ میں چنار شجر کاری مہم کا اِفتتاح کیا

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر پاندورانگ کے پولے نے مشہور نشاط باغ مغل گارڈن میں چنار کے پودے لگا کر چنار شجرکاری مہم کا اِفتتاح کیا ۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے ورثہ چنارمع ماحولیاتی فوائد کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے نشاط باغ کے باغبان کے بارے میں ایک داستان شیئرکی جس نے باغ کی برقراری اور دیکھ دیکھ کے لئے اَپنی رضاکارانہ خدمات کو وقف کر رکھا تھا۔اُنہوں نے باغ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے باغبانوں اور محکمہ فلوری کلچر عملے کے رول پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ چنار درخت کشمیر کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کا مظہر ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے ہدایت دی کہ ’’ آزادی کا اَمرت مہا اُتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر جو آزادی کے 75 برس منانے کے لئے منایا جاتا ہے ،نشاط باغ میں 75چنار لگائے جائیں۔اُنہو ںنے مزیدکہا کہ فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ چنار سے چار چنار کی پیوند کاری شروع کرے گا جہاں آج صرف ایک چنار موجود ہے تاکہ اسے حقیقی معنی میں چار چنار بنایا جاسکے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر نے کہا کہ آج 15؍ مارچ کو محکمہ چنار ڈے منارہا ہے جس کے دوران صوبہ بھر میں چنار کے پودے لگائے گئے اور شجرکاری مہم کے سیزن تک جاری رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ چنار ایک عظیم الشان درخت ہے جس کے سنہر ے رنگ موسم خزاں میں کشمیر کی خوبصورتی میں اِضافہ کرتے ہیں جب کہ زیادہ تر درخت مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نشاط باغ کو منتخب کیا گیا کیوں کہ اِس میں نسیم باغ کے بعد دوسرے نمبر پر چنار درخت ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن میں اَضلاع میں دس ہزار چنار پودے لگائیں جائیں گے۔