سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے شب معراج اور مہاشو راتری کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے جو آج پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے شری شنکر آچاریہ مندر میں حاضری دی اور جموںوکشمیر اور پوری قوم کی اَمن اور خوشحالی کے لئے دعاکی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ موقعے متنوع برادریوں میں بھائی چارے ، یکجہتی اور ہم آہنگی کا در س دیتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شنکر اچاریہ اور دیگر مختلف مندروں میں شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے تمام سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔دریں اَثنأ، ایس ایم سی میئر نے بھی شنکر اچاریہ مندر کا دورہ کیا اور شردھالوئوں سے بات چیت کی اور انہیں اَپنی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر مقامی شردھالوئوں کی ایک اچھی تعداد نے مندر کا دورہ کیا ہے اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں تعداد میں اِضافہ ہوگا۔سری نگر کے دیگر مندروں بشمول شری ہنومان مندر ، شری گنپت یار مندر وغیرہ میں بھی مقامی پنڈت برادری نے مہاشو راتری منائی ۔










