جموں و کشمیر کو 2014 سے12برسوں میں 1,728 کروڑ روپے ملے
سرینگر// یو این ایس// جموں و کشمیر کو گزشتہ 11 برسوں میں سواچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت 1,474.98 کروڑ روپے اور سواچھ بھارت مشن (شہری) کے تحت 253.26 کروڑ روپے کی مرکزی امداد موصول ہوئی ہے، یہ اعداد و شمار پارلیمنٹ میں وزارتِ جل شکتی کی جانب سے پیش کیے گئے۔یو این ایس کے مطابق دیہی منصوبوں کے لیے مرکزی ریلیزز میں زیادہ رقوم 2018–19 میں 278.37 کروڑ روپے جبکہ کم سے کم 2015–16 میں 4.05 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ 2023–24 میں دوبارہ بڑی رقم 241.33 کروڑ روپے اور 2017–18 میں 202.38 کروڑ روپے جاری ہوئی۔ دیگر سالوں میں رقوم میں تذبذب رہا۔شہری منصوبوں کے لیے مرکزی ریلیزز میں غیر مستقل رجحان دیکھا گیا۔ 2023–24 میں 89.46 کروڑ روپے جبکہ 2018–19 میں 65.86 کروڑ روپے جاری کیے گئے، مگر کئی سالوں میں صفر مرکزی واگزاری ریکارڈ ہوئی، جیسے 2020–21، 2022–23 اور 2024–25میں تھے۔قومی سطح پر، 2014–15 سے 2024–25 تک سوچھ بھارت مشن کے لیے مرکز نے 2.49 لاکھ کروڑ روپے جاری کیے۔یو این ایس کے مطابق سالانہ واگزاری میں زیادہ سے زیادہ 39,550.78 کروڑ روپے 2019–20 میں جبکہ 7,284.33 کروڑ روپے 2024–25 میں جاری ہوئے۔ یو این ایس کے مطابق سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک بھر میں اس عرصے میں مجموعی مرکزی واگزاری 52,508.39 کروڑ روپے رہی ہیں، جس میں سب سے زیادہ 6,679.24 کروڑ روپے 2018–19 میں اور 3,367.65 کروڑ روپے 2024–25 میں جاری ہوئے۔










