جموں//مہنت روہت شاستری صدر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ یووا جاٹ سبھا جموں کے ایک وفد نے اس کے صدر مسٹر امندیپ سنگھ بوپارائی کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر کو جاٹ برادری کے مختلف فلاحی مسائل اور چٹھہ جموں میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی تنصیب سے آگاہ کیا ۔ سچیت گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق پی آر آئی ممبران کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔










