انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ایل جی منوج سنہا نے استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
سرینگر // ملک کے صدر رام ناتھ کووند اتوار یعنی25جولائی کواپنے چاررورزہ دورہ جموں وکشمیر کے سلسلے میں سری نگر پہنچ گئے۔جس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر پہنچنے پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا پْرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔۔صدرِہندرام ناتھ کووندکے4روزہ دورہ جموں وکشمیر نیز لداخ کاشیڈول سنیچر کے روز جاری کیاگیا،جسکی رئو سے موصوف25سے28جولائی تک دونوں مرکزی زیرانتظام علاقوں کادورہ کریں گے ۔ادھر صدرہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندرہیں گے ۔صدرِہندرام ناتھ کووندکا4روزہ یعنی 25سے27جولائی تک کے دورہ جموں وکشمیر نیز لداخ کا اتوار کے روز شروع ہوا ہے ۔شیڈول سنیچر کے روز جاری کیاگیا۔اس شیڈول کے تحت صدر ہند25جولائی کواپنادورہ شروع کرتے ہوئے سری نگر پہنچ گے ۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 25 جولائی سے 28 جولائی تک جموں و کشمیر اور لداخ کا چار روزہ دورہ کررہے ہیں۔ خبر ہے کہ رام ناتھ کووند وادی کے چار روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ چکے ہیں۔اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر پہنچنے پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا پْرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس دورامنصدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کو کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر لداخ میں واقع دراس میں کرگل جنگی میموریل پر 1999 کی کر گل جنگ کے دوران بھارتی مسلح افواج کی عت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔صدر جمہوریہ 27 جولائی کو سری نگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ جب کہ وہ 28جولائی کو راجدھانی دہلی واپس جائیں گے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورے کے پیشِ نظر سرینگر شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔یہاں عوام کو مطلع کرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام منشی باغ کراسنگ، بڈیاری کراسنگ ڈلگیٹ اور نشاط فورشور کراسنگ پر ٹریفک کو موڈ دیا جائے گا۔ وہیں آج گپکاار سڑک پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ صدر رام ناتھ کووند اتوار کے روز سرینگر پہنچیں گے جس کے بعد وہ ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد پیر کے روز کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کی تقریب میں حصہ لینے جائیں گے۔دھر صدرہندکی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کہاکہ25سے27جولائی تک بلیو وارڈ روڑ اورگپکارروڑ عام ٹریفک کیلئے بندرہیں گے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 25سے27جولائی تک بلیو وارڈ اورگپکارروڑ عام گاڑیوں یاٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندرہیں گے ۔بیان میں ٹریفک پولیس نے کہاکہ ان تین دنوں کے دورا ن گاڑیوں کورام منشی باغ،ڈلگیٹ ،رعناواری،حضرتبل ،حبک،فورشورروڑکے راستے نشاط سفر کرنا ہوگا۔










