جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار(اے پی ڈِی)شیلندرکمار نے جموں و کشمیر کے زرعی اور باغبانی شعبوں کے لئے 2025-26 کے نظر ثانی شدہ تخمینے (آر اِی) اور 2026-27 کے بجٹ تخمینے (بی اِی) پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قبل از بجٹ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کیپکس ، ایچ اے ڈِی پی ، ایس اے ایس سی آئی ، سی ایس ایس اور نبارڈ کے تحت اخراجات اور مجوزہ مختص رقم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ زراعت اور باغبانی کے تمام سربراہان کے ساتھ منصوبہ بندی، فائنانس اور ضلعی اَفسران نے کرشی بھون تالاب تلوجموں میں میٹنگ میںشرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے اَفسران نے ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچرکشمیر سے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر فائناس اے پی ڈی، ڈائریکٹر (پلاننگ)اے پی ڈی، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے اے جی آر او ایس، سیکرٹری کسان ایڈوائزری بورڈ، ڈائریکٹر ایگری کلچر، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، ڈائریکٹر سی اے ڈِی جموں، ڈائریکٹر سیری کلچر ، سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کے نمائندے ، زراعت اور متعلقہ شعبوں کے جوائنٹ ڈائریکٹرز، اکاؤنٹس افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر (پلاننگ)، جموں ڈویژن کے تمام چیف ایگری کلچر اور ہارٹی کلچر افسران، محققین اور محکمے کے سینئر افسران موجود تھے۔ دورانِ میٹنگ فائنانشل کمشنر نے زور دیا کہ ایچ اے ڈِی پی ، سی ایس ایس اور کیپکس کے تحت اخراجات کو زرعی اور باغبانی شعبوں کے طویل مدتی بنیاد ی ڈھانچے کی ترقی کے اہداف کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کرشنونتی یوجنا کے تحت سی ایس ایس اجزأ کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی ایم کے ایس وائی ، پی ڈِی ایم سی ، ایس ایم اے ایم ، آر کے وِی وائی ،پی کے وِی وائی ، اے ٹی ایم اے ، این ایف ایس ایم اور دیگر اہم سکیموں کو اُجاگر کیا جو دیہی خوشحالی اور زرعی دیرپائی کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی ہیں۔اُنہوں نے اے پی ڈِی کے تمام شعبوں کو ہر توسیعی سرگرمی کے دوران آوارہ جانوروں کے انتظام کے بارے میں آگاہی کو مربوط کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں کیوں کہ یہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بھی ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ دفتر کی حدود میں آوارہ جانور نہیں ہونے چاہئیں اور ہر شعبے میں نوڈل افسران مقرر کرنے کی ہدایت دی تاکہ آوارہ جانوروں کے انتظام کی نگرانی کی جا سکے۔اُنہوں نے پی ڈِی ایم سی جزو کا جائزہ لیتے ہوئے مائیکرو آبپاشی اقدامات کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں میں مائیکرو آبپاشی کی سہولیات اور متعلقہ سبسڈی کے بارے میں بیداری میں اِضافہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فائدہ ان کسانوں تک پہنچنا چاہیے جن کے پاس آبپاشی کی توسیع کے لئے مناسب پانی دستیاب ہو۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس پی اوز) تمام شعبوں میں تقسیم کئے جائیں تاکہ کسی بھی کام کو منظور شدہ منصوبہ بندی کے قواعد کے بغیر نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے تمام شعبوں کو ہدایت دی کہ وہ یوٹیلائزیشن سر ٹیفکیٹ ( یو سیز)جمع کریں اور ایک ماہ کے اندر مالی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں۔فائنانشل کمشنر نے جے کے سی آئی پی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، موجودہ رکاوٹوں پر بات کی اور ہدایت دی کہ سالانہ اہداف تمام چیف افسران تک پہنچائے جائیں تاکہ مؤثر اور بروقت نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ کا اختتام محکمہ زرعی پیداوار کے تمام وِنگوں میں مربوط کوششوں زور دیا گیا تاکہ بجٹ سازی مؤثر ہو، منصوبوںکی بروقت عمل آوری ہو اور کسانوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔










