شالیمار میں کتوں سے خود کو بچانے کے دوران موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ، زخمی حالت میںاسپتال منتقل
سرینگر/ سی این آئی // شہر سرینگر میں آوار ہ کتوں کی بڑھتی آبادی کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ اسی دوران ایک اور تازہ واقعہ میں کتوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کا پیچھا گیا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی باعث تشویش بن چکی ہے ۔ آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے ۔ شہر میں آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے بچوں اور بزرگوں کے علاوہ نوجوانوں کیلئے باعث خطرہ بن چکی ہے ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق ایک تازہ واقعہ میں آوارہ کتوں نے 21سالہ موٹر سائیکل سوار کا پیچھا گیا جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہو کر شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ نمائندے کے مطابق محمد حنان ولد محمد یونس ساکنہ شالیمار سرینگر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جس دوران آوارہ کتوں نے ان کا راستے میں پیچھا گیا جس دوران وہ موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد نوجوان کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ادھر سرینگر اور وادی کے دیگر حصوں میں کتے کے حملوں میں اضافہ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑی تعداد رہائشی علاقوں، اسکولوں کے علاقوں اور بازاروں میں گھومنے کے ساتھ، پیدل چلنے والوں اور مسافروں کو خطرے کا باعث بن گئے ہیں جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔










