آج شام تک موسم فصل کی کٹائی اور دیگر سرگرمیوں کیلئے سازگار ، کاشتکار کام میں مصروف رہے / محکمہ موسمیات
سرینگر/ سی این آئی // شہرہ آفاق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں ، سونہ مرگ ، گریز ، سمتھن ٹاپ اور زوجیلا کی پہاڑیوں پر تازہ ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی برفباری او ر بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 04کتوبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا اور انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس عرصہ تک فصلوں کی کٹائی کر سکتے ہیں جس کے بعد 5سے 07اکتوبر تک بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات کو وادی کشمیر میںموسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جبکہ پہاڑوں پر رواں موسم کی تازہ برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں ، گریز کے رازدان پاس ، سونہ مرگ اور زوجیلا سمیت دیگر کچھ پہاڑی علاقوں میں برف کی سفید پرت بچھ گئیں ۔ اوپری علاقوں اور پیر کی گلی کے مقام پر ہلکی برفباری کے بیچ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میںکمی آئی ہے ۔جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں معمولی اضافہ ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح تک جنوبی کشمیر کے بہت سے مقامات پر بارش ہوئی جبکہ بانڈی پور، گاندربل، ڈوڑ ہ اور کشتواڑ علاقوں میں آسمان پر بادل چھائیں رہیے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعد دوپہر کے موسم میں بہتری آئی اور کچھ علاقوں میں ہلکی دھوپ نکلنے کے ساتھ ساتھ کہیں ایک مقامات پر بادلوں کا جماو بر قرار رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3سے 8اکتوبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی دھوپ نکلنے کے امکانات بھی ہے تاہم 5سے 07اکتوبر کے درمیان ٹنل کے آر پار بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں کیلئے موسم فصل کی کٹائی اور دیگر سرگرمیوں کیلئے سازگار ہے ۔ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی برفباری او ر بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 04کتوبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا اور انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس عرصہ تک فصلوں کی کٹائی کر سکتے ہیں جس کے بعد 5سے 07اکتوبر تک بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔










