ضلع میں الیکشن کمیشن کے ذریعے 261 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے
شوپیاں//شوپیاں اِنتظامیہ 18 ؍ستمبر2024ء کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ایک اہم شراکت پر مبنی اور جامع اسمبلی اِنتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ شوپیاں ضلع کو دو اسمبلی حلقوں زینہ پورہ اور شوپیاں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں کُل 2,09,039رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں۔ رائے دہندگان میں 1,04,882 مرد، 1,04,150 خواتین اور 7 خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا ( اِی سی آئی ) نے ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے دونوں حلقوں میں 251پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہوئے ہر رجسٹرڈ رائے دہندگان کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔شوپیاں اسمبلی حلقہ 37میںرائے دہندگان کی کُل 1,00,546 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اِس حلقے میں50,748 مرد ، 49,793 خواتین اور5 خواجہ سرا ووٹرز ہے۔اِن رائے دہندگان کو رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے لئے 122 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے ہیں جو ضلع کے انتخابی منظرنامے میں حلقے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں۔دریں اثنا،اسمبلی حلقہ 36۔زینہ پورہ میں1,08,493 رجسٹرڈرائے دہندگان ہیں جن میں 54,134 مرد، 54,357 خواتین اور 2 خواجہ سرا ووٹرز ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اِس حلقے میں 129 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں تاکہ جامع اِنتخابی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔










