شوپیاں میں ’’ بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘‘ کے بارے میں بیداری کیمپ کا اِنعقاد

شوپیاں میں ’’ بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘‘ کے بارے میں بیداری کیمپ کا اِنعقاد

شوپیان// محکمہ صحت شوپیاں نے اے این ایم ٹی کالج شوپیاں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز کے اشتراک سے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر شوپیاںڈاکٹر اَرشد حسین مہمان خصوصی تھے۔اِس موقعہ پر بی ایم او شوپیاں نے سامعین میں پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ اور پی او سی ایس او ایکٹ سمیت مختلف قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کی اور لڑکیوں کی تعلیم ، صنفی مساوات اور بچوں کے حقوق پر زور دیا۔کلینیکل سائیکالوجسٹ عشرت نے ذہنی صحت کے مختلف پہلوؤں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بصیرت اَفروز سیشن کا اِنعقاد کیا۔گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر جاوید نے حیض کی صحت اور حفظان صحت کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور حیض سے وابستہ ممنوعات کو دور کیا۔ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈی نیٹر ڈی ایچ ای ڈبلیو شوپیاں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی مرکز کے کام کرنے کے بارے میںبیداری پیدا کی اور شرکأکو ضلعی سطح پر دستیاب خواتین کو بااختیار بنانے کی تمام سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔پروگرام میں محکمہ صحت ڈی ایچ اِی ڈبلیو کے افسروں، آشا ورکروںاور کالج کے طلبأ نے شرکت کی۔