شوپیاں میں اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اِنتظامات مکمل ہیں۔اے ڈی سی شوپیاں

شوپیان // ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اے ڈی ڈی سی شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون نے اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا نشست کے زینہ پورہ کے اسمبلی حلقے کے لئے پولنگ سٹیشنوں تک اِنتخابی پارٹیوں اور اِنتخابی مواد کی آسانی سے ترسیل اور اس کی وصولی کے لئے ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض، اے سی آر، ایس ڈی ایم زینہ پورہ، ڈپٹی ڈِی اِی او کے علاوہ نوڈل افسران، مجسٹریٹ اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔میٹنگ کے آغاز میں اے ڈِی ڈِی سی نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں قائم ڈسپیچ ور کلیکشن سینٹر سے قبل اور پولنگ کے دِن پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی جماعتوں اور انتخابی مواد کی ترسیل اور وصولی سے متعلق ایکشن پلان پر تفصیلی بات کی۔اِس موقعہ پر اے ڈِی ڈِی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ پولنگ عملے اور اِنتخابی مواد کی مقررہ پولنگ سٹیشنوں تک مؤثر اور بغیر کسی پریشانی ترسیل اور ان کی وصولی کے لئے بہترین کوآرڈی نیشن کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اِنتخابی عمل کو پُر امن اور مؤثر بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات پیشگی کرنے پر بھی زور دیااُنہوں نے رائے دہندگان اور پولنگ عملے کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا اور شفاف، زیادہ جامع اور شرکت پر مبنی اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔