شوپیاں میں المناک سڑک حادثہ ،اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں ایک ساتھ 2سکولی ٹیچروں کی موت

سرینگر//شوپیاں میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں ایک ساتھ 2سرکاری ٹیچروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اس واقعے کے نتیجے میں مہلوکین کے آبائی علاقے میں کہرام مچ گیا اور دونوں کی لاشیں ایک کے بعد جب گائوں پہنچی تو علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے لارگام علاقے میں سڑک حادثے میں دو سرکاری ٹیچر وںکی موت ہو گئی، عینی شاہدین نے کہ لارگام، شوپیان میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس پر دو افراد سوار تھے۔ ایک ریاض احمد ڈار ولد محمد ابراہیم ڈار سکنہ کنڈلان، شوپیاں موقع پر جاں بحق جبکہ سجاد احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ سکنہ نیو کالونی لارگام زخمی ہو گیا۔دونوں سرکاری اساتذہ ہیں،” انہوں نے کہا، سجاد کو سکمز صورہ ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔