شوپیان میں لشکرطیبہ کے4مقامی جنگجو جاں بحق :آئی جی پی کشمیر

شوپیان میں لشکرطیبہ کے4مقامی جنگجو جاں بحق :آئی جی پی کشمیر

سری نگر//شمالی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے بڈیگام زینہ پورہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں 4مقامی لشکر جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ علاقے جھڑپ کی طرف فوج لے جاری تھی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے جس میں سوار2 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بڈیگام زینہ پورہ علاقے میں جمعرات کوبعد دو پہر فوج اور پولیس نے گائوں میں ملی ٹنٹوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کے44RRایس او جی اور سی آر پی ایف نے علاقے کو گھیر لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ کے قریب پہنچی تو یہاں چھپے ملی ٹنتوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی ہے جس دوران فوج نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس میںابتدائی فائرنگ میں 2ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔اس دوران فورسز نے محاصرے کو بڑہا کر تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے جس میں مزدید دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں اس دوران اس جھڑپ میں کل4ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔اس دوران آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا علاقے میں مصدقہ اطلاع ملینے کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور ایک آپریشن شروع کیا ہے جس میں لشکر طیبہ کے 4مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔انہوں نے مارے گئے ملی ٹینتوں کی شناخت شوکت احمد ٹھوکر ولد محمد عبد اللہ ٹھوکر ساکن سگن شوپیان،فاروق احمد بٹ ولد عبد اسلام بٹ ساکن سگن ،عاقب احمد ٹھوکر ولد فاروق احمد ساکن ہف فکری،وسیم احمد ٹھوکر ولد عبد الغنی ٹھوکر ساکن ہف فکری کے طور کی ہے ۔ادھر ذرائع نے بتایا جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کنی پورہ گاؤں کے قریب ایک سومو حادثے کا شکار ہونے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 44 آر آر چوگام کیمپ سے فوجیوں کو لے کر ایک سومو بڈیگام میں انکاؤنٹر کے مقام کی طرف جا رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ سڑک سے پھسل گئی۔ حادثے میں چار فوجی زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی دو زخمی فوجیوں کو 92 بیس آرمی ہسپتال سری نگر میں منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ بڈیگام شوپیان انکاؤنٹر میں دو جنگجوؤں مارا گیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں حالیہ غیر مسلموں پر حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر سیکورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ جنگجوئوں مدد گاروں کی تلاش بھی تیز کر دی ہے متعدد کو گردفتار کیا گیا ہے ۔۔